رواں سال آئی ٹی برآمدات میں 62.3 فیصد اضافہ ہوا

پاکستان میں رواں برس اپریل میں گزشتہ سال اپریل کے مقابلے میں آئی ٹی ایکسپورٹ میں 62.3 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق آئی ٹی ایکسپورٹ میں ریکارڈ اضافے کی وجہ ایس آئی ایف سی کی جانب سے کاروبار دوست پالیسیوں اور اصلاحات کو قرار دیا جارہا ہے۔

بلاول بھٹو حکومتی رویے سے دلبرداشتہ ہوگئے

 

ماہرین کے مطابق یہ اضافہ دو عوامل کا نتیجہ ہے پہلا مستحکم مقامی کرنسی اور فری لانسرز کےلیے غیر ملکی آمدنی کی مقامی بینک اکاؤنٹس میں جمع کرنے کی اجازت جب کہ دوسرا اسٹیٹ بینک کی جانب سے آئی ٹی کمپنیوں کی ریٹنشن کی حد میں نرمی کرتے ہوئے 35 فیصد سے 50 فیصد تک کردیا گیا۔ آئی ٹی کا شعبہ ایس آئی ایف سی کے ترجیحی شعبوں میں سے ایک ہے جس کے فروغ کےلیے تمام اسٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لیا گیا۔

آئی ٹی ایکسپورٹ میں ریکارڈ اضافے کی ایک اور اہم وجہ سالانہ 25 ہزار سے زائد آئی ٹی گریجویٹس اور فری لانسرز کی ایک بڑی تعداد ہے جنہوں نے آئی ٹی کے شعبے میں غیر ملکی کمپنیوں سے پیسے کمائے جس سے غیر ملکی زرمبادلہ میں اضافہ رونما ہوا۔

Back to top button