سلیم ملک کا عماد وسیم پر جان بوجھ کر سست بیٹنگ کا الزام
قومی ٹیم کے سابق کپتان سلیم ملک نے آل راؤنڈر عماد وسیم کی سست بیٹنگ پر سوال اٹھادیے، سلیم ملک کہا کہ عماد وسیم نے یہ یقینی بنایا کہ وہ آؤٹ بھی نہ ہو اور ہدف کے تعاقب میں ٹیم کا ایوریج بھی بڑھتا رہے۔
پنجاب کی تاریخ کے سب سے بڑے ٹیکس فری سرپلس بجٹ کی منظوری
سابق کپتان سلیم ملک نے کہا کہ بطور بیٹر مجھ سے اگر رنز نہیں بن رہے ہوں تو میری کوشش ہوگی کہ آؤٹ ہوجاؤں یا شارٹ مارنے کی کوشش کروں۔ ان کا کہنا تھا کہ معذرت کے ساتھ مجھے یہ کہنا پڑرہا ہے کہ عماد وسیم نے ہر ممکن کوشش کی کہ وہ آؤٹ نہ ہو اور آنے والے کھلاڑیوں پر زیادہ ایوریج کا دباؤ بھی بڑھتا رہے۔