پولینڈنےاڑنےوالی موٹرسائیکل بناکرسب کوحیران کردیا

اڑنےوالی موٹرسائیکل  کسی سائنس فکشن فلم سے کم نہیں مگر پولینڈ کی کمپنی نے اسے حقیقت بنا دیا۔

پولینڈ کی کمپنی وولوناٹ کے مطابق سٹار وارز فلموں سے متاثر ہوکر ایسی موٹرسائیکل تیار کی ہے جو اڑ سکتی ہے۔ائیر بائیک دنیا کی پہلی ہوور بائیک ہے جو اپنی طرز کی منفرد سواری ہے۔

کمپنی نے بتایا کہ اس موٹر سائیکل کا ڈیزائن اسٹار وارز فلموں میں دکھائی جانے والی اسپیڈر بائیکس سے بہت زیادہ ملتا ہے۔ائیر بائیک کے حوالے سے ابھی کافی تفصیلات جاری نہیں کی گئیں مگر کمپنی نے اسے آسمان کے لیے سپر بائیک قرار دیا ہے۔

Back to top button