ذہنی مسائل ملازمین کی غیرحاضری کی بڑی وجہ قرار

ماہرین صحت کہتے ہیں کہ ذہنی صحت کے مسائل اورڈپریشن ملازمین میں بیماریوں اور غیر حاضری کی بڑی وجہ بن چکے ہیں۔
برطانیہ میں 2021–22 کے دوران ذہنی صحت کے مسائل کی وجہ سے 1.7 کروڑ غیر حاضریاں ریکارڈ ہوئیں۔ اسی طرح امریکا میں ایک تحقیق کے مطابق کام سے متعلقہ ذہنی مسائل جیسے کہ دباؤ اور بے چینی، اب کام کی جگہ پر سب سے عام تجربہ بن چکا ہے جو تمام رپورٹ شدہ کیسز کا 52فیصدہے۔
جاپان میں زیادہ کام کی وجہ سے موت ایک تسلیم شدہ مسئلہ ہے جہاں کام کا دباؤ دل کی بیماریوں اور فالج جیسے سنگین نتائج کا سبب بنتا ہے۔ درج ذیل دفاتر میں ذہنی دباؤ کے چند اہم اسباب تحریر کیے جارہے ہیں۔
تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ نوجوان ملازمین، خاص طور پر 18 سے 24 سال کی عمر کے افراد، ذہنی صحت کے مسائل سے زیادہ متاثر ہو رہے ہیں۔ہر تین میں سے ایک نوجوان ملازم نے پچھلے سال ذہنی صحت کی وجہ سے چھٹی لی، جبکہ 55 سال سے زائد عمر کے ملازمین میں یہ شرح صرف10فیصد ہے۔