جنگ بندی کی ایکس پوسٹ سلمان خان کو مہنگی پڑ گئی

بھارتی اداکار سلمان خان کی جانب سے جنگ بندی کے حق میں ایکس پوسٹ کرنی مہنگی پڑ گئی۔سوشل میڈیا صارفین نے تنقید کانشانہ بناڈالا۔

سلمان خان کی جانب سے پاک بھارت جنگ بندی کی حمایت میں لکھی گئی ٹویٹ نے بھارت میں سوشل میڈیا صارفین کو سیخ پا کردیا۔ انہوں نے محض یہ لکھا تھا کہ خدا کا شکر ہے کہ (پاکستان اور بھارت کے درمیان) جنگ بندی ہوگئی۔ اس پر انھیں سوشل میڈیا کے بھارتی صارفین کی طرف سے شدید ردعمل کا سامنا کرنا پڑا جن کا کہنا تھا کہ سلمان خان نے جنگ بندی کی حمایت کرکے بھارتی فوجیوں کی قربانیوں کو نظرانداز کردیا۔

مداحوں کے ردعمل کے بعد سلمان خان نے ایکس پوسٹ ڈلیٹ کردی ۔

Back to top button