برازیل میں پولیس آپریشن، ہلاکتوں کی تعداد 132 سےتجاوزکرگئی

ریو ڈی جنیرو میں پولیس کے تاریخ کے سب سے خونریز آپریشن کے بعد ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 132 ہوگئی۔
حکام کے مطابق یہ واقعہ اُس وقت پیش آیا جب مقامی رہائشیوں نے درجنوں لاشیں سڑک پر جمع کر دیں، صرف ایک ہفتہ قبل جب شہر میں عالمی ماحولیاتی کانفرنسز منعقد ہونے والی ہیں۔
ریو کے پبلک ڈیفینڈر آفس کے مطابق ہلاکتوں کی تعداد منگل کو جاری سرکاری اعداد و شمار سے دوگنی ہو گئی، جن میں 64 افراد کی ہلاکت بتائی گئی تھی، جن میں چار پولیس اہلکار بھی شامل تھے۔
ریاستی حکومت کے مطابق آپریشن کا ہدف ایک بڑا منشیات فروش گروہ تھا۔
گورنر کلاوڈیو کاسٹرو نے بتایا کہ ابتدائی اعداد و شمار میں صرف اُن لاشوں کو شامل کیا گیا تھا جو سرکاری مردہ خانے میں لائی گئیں۔
علاقے کے رہائشیوں نے اپنے لاپتہ عزیزوں کی تلاش میں جنگلاتی علاقے سے درجنوں لاشیں جمع کیں اور انہیں سڑک کے بیچ لا کر رکھ دیا۔
گورنر نے کہا کہ وہ یقین رکھتے ہیں کہ مرنے والے سب کے سب جرائم پیشہ تھے کیونکہ زیادہ تر فائرنگ جنگلاتی علاقے میں ہوئی۔ ان کے بقول اس دن وہاں عام لوگ موجود نہیں تھے، اصل متاثرین پولیس اہلکار تھے۔
