ملک کے مختلف اضلاع میں پولیو وائرس کی تصدیق

نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ اسلام آباد میں انسداد پولیو کی ریجنل ریفرنس لیبارٹری میں 30 اضلاع سے جمع کیےگئے ماحولیاتی ( سیوریج ) کے38 نمونوں کی جانچ کی گئی،جن میں 21 اضلاع سے جمع کیے گئے نمونوں میں پولیو وائرس کی موجودگی کی تصدیق ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور، راولپنڈی، لورالائی، کوئٹہ،ژوب، ایبٹ آباد، اسلام آباد، ڈی آئی خان، بنوں، پشاور، ٹانک، شمالی وزیرستان، بدین، جامشورو، حیدرآباد، کشمور، کراچی کورنگی،کراچی شرقی، کراچی ملیر، کراچی جنوبی اور سکھر سے لیےگئے سیوریج کے نمونوں میں وائلڈ پولیو وائرس ٹائپ 1 (ڈبلیو پی وی 1) پایا گیا۔

سبی، نوشکی، لوئر دیر،چارسدہ، سوات، مانسہرہ، فیصل آباد،گوجرانوالہ اور راجن پور سے لیے گئے نمونوں کی رپورٹ منفی آئی ہے۔

اس سال ملک میں پولیو وائرس کے 8 کیسز رپورٹ ہوئےہیں،پچھلے مہینے 3 دنوں میں 2 کیسز سامنےآئے تھے۔

حکام کاکہنا ہےکہ آنے والے ہفتوں اور مہینوں کے دوران پاکستان میں بار بار کیسز رپورٹ ہو سکتے ہیں کیوں کہ ہائی ٹرانسمیشن سیزن ابھی شروع ہوا ہے،یہ وائرس زیادہ درجہ حرارت میں فعال ہوجاتا ہے۔

ایک عہدیدار نے بتایاکہ پولیو پروگرام بچوں کو فالج زدہ پولیو سےبچانے اور وائرس کی منتقلی کو روکنے کےلیے حفاظتی قطرے پلانے کی ایک سخت مہم چلارہا ہے۔

انہوں نےکہا کہ ستمبر 2024 کے بعد سے اعلیٰ معیار کی مہمات کی وجہ سے ملک بھر میں پولیو کے کیسز میں کمی آئی ہے۔

گرمی سے گردے کے انفیکشنز کے کیسز میں اضافہ

اگلی ملک گیر انسداد پولیو مہم 26 مئی سےیکم جون تک شیڈول ہے،جس کا مقصد ملک بھر میں 5 سال سے کم عمر کے4کروڑ 54 لاکھ بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرےپلانا ہے۔

Back to top button