ناقص غذاکااستعمال ذیابیطس پھیلنے کی بڑی وجہ قرار

ماہرین صحت کاکہنا ہے کہ جسمانی گھڑی کے افعال متاثر ہونے اور ناقص غذاؤں کا استعمال ذیابیطس ٹائپ 2 جیسے مرض کا شکار بنا دیتا ہے۔
نارتھ ویسٹرن یونیورسٹی کی تحقیق میں بتایا گیا کہ شفٹ ورک، نیند کی کمی اور دیگر وجوہات کے باعث جسم کی اندرونی گھڑی کے افعال متاثر ہوتے ہیں جس سے مسلز اور میٹابولزم پر منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں۔ناقص غذاؤں کا استعمال سے گلوکوز کی سطح میں اضافہ ہوتا ہے اور ذیابیطس کا خطرہ بڑھتا ہے۔
جسم کی اندرونی گھڑی ایسے پروٹینز پر مشتمل ہوتی ہے جو مسلز کے ٹشوز سمیت پورے جسم میں پھیلے ہوتے ہیں۔یہ گھڑی جسمانی اور رویوں کی تبدیلی سے منسلک ہوتی ہے اور 24 گھنٹوں کے معمولات کا تعین کرتی ہے۔جسمانی گھڑی کے افعال متاثر ہونے سے میٹابولک امراض کا خطرہ بڑھتا ہے۔