پیپلزپارٹی نے ن لیگ کے سامنے پاورشیئرنگ کیلئے فہرست رکھ دی

پنجاب میں پیپلز پارٹی اور ن لیگ کے درمیان پاور شئیرنگ کےلئے اجلاس میں بریک تھرو نہ ہو سکا ۔پیپلزپارٹی نے پاورشیئرنگ کیلئے مطالبات کی فہرست رکھ دی۔
ن لیگ نے پیپلز پارٹی کے مطالبات پر جواب دینے کے لئے ایک ہفتے کی مہلت مانگ لی۔پیپلز پارٹی نے ن لیگ سے چار ڈویزن کے انتظامی اختیارات مانگ رہی ہے۔ پیپلز پارٹی ملتان بہاولپور ڈی جی خان اور پنڈی ڈویزن کے انتظامی اختیارات مانگ لئے۔ن لیگ پیپلز پارٹی کے مطالبات پر جواب مرکزی قیادت سے پوچھ کر دے گی۔
پیپلز پارٹی اجلاس میں ن لیگ کی وعدہ خلافیوں کے خلاف پھٹ پڑی۔
اسحاق ڈار ن لیگ کے سربراہ نواز شریف اور وزیراعلی مریم نواز شریف کو آج پیپلز پارٹی کے مطالبات سے آگاہ کریں گے۔وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے پاور شئیرنگ فارمولے کے حوالے سے پیچیدہ قانونی نقاط سے پیپلز پارٹی کی قیادت کو آگاہ کیا
ن لیگ کا پیپلز پارٹی کی طرف سے اختلافی امور میڈیا کے سامنے لانے پر اعتراض کیا۔
گورنر ہاؤس میں ہونے والے اجلاس میں دونوں پارٹیوں کے رہنما شریک ہوئے۔ اسحاق ڈار اور راجہ پرویز اشرف نے مشترکہ طور پر اجلاس کی صدارت کی۔
ن لیگ کے رہنما رانا ثنا اللہ، مریم اورنگزیب، اعظم نزیر تارڑ اور ملک احمد خان شریک ہوئے۔
وزیرداخلہ محسن نقوی کی داتادربار حاضری،چادرپوشی کی
پیپلز پارٹی کی طرف سے راجہ پرویز اشرف حسن مرتضی جبکہ گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان ، ندیم افضل چن اور علی حیدر گیلانی ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شریک ہوئے۔اجلاس میں پاور شئیر نگ کے وعدوں پر عمل درآمد کا جائزہ لیا گیا۔
