صدر اور وزیراعظم کا بانی پاکستان کو خراج عقیدت
صدرمملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہبازشریف کی جانب سےقائد اعظم محمد علی جناح کو یوم ولادت پرزبر دست خراج عقیدت پیش کیا گیا ہے۔
صدرآصف علی زرداری نے اپنےپیغام میں کہا کہ قائد اعظم نے ایک سیاسی جدو جہد کےذریعے تاریخ کا دھارا بدلا، قائد کے وژن،عزم اور استقلال کی بدولت مسلمانوں کو آزاد وطن میسر ہوا۔
انہوں نے کہا کہ نازک ترین دورمیں قائداعظم محمد علی جناح کی قیادت ان کی غیرمعمولی صلاحتیوں کا ثبوت ہے۔
کرسمس کا تہوار محبت، امن اور بھائی چارے کی علامت ہے : محسن نقوی
دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف نےکہا کہ قائد اعظم نے وہ کر دکھایا جسے لوگ ناممکن سمجھتےتھے،ان کی انتھک محنت کی بدولت پاکستان وجودمیں آیا، قائداعظم اتحاد، انصاف اور مساوات پر یقین رکھتے تھے۔
شہباز شریف کاکہنا تھا کہ قائد کی جدوجہد کا سفر محنت اور لگن کے ذریعےخوابوں کی تعبیر کا ثبوت ہے، ہمارا فرض ہے کہ قوم کی ترقی،خوشحالی اور اتحاد کے لیےمحنت کریں۔