صدر نے سپریم کورٹ بل دستخط کیے بغیر واپس بھیج دیا

سپریم کورٹ بل عدالت اعظمٰی میں زیر سماعت ہونے کی وجہ سے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے سپریم کورٹ بل کو بغیر دستخط کیے واپس بھجوا دیا ہے۔
صدرمملکت نے بل واپسی سے متعلق کہا کہ قانون سازی کی اہلیت،بل کی درستگی کا معاملہ اعلیٰ ترین عدالتی فورم کے سامنے زیرسماعت ہے۔ انہوں نے کہا کہ معاملہ زیرسماعت ہونے کے احترام میں بل پر مزید کوئی کارروائی مناسب نہیں۔
خیال رہے کہ گزشتہ دنوں بھی صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل 2023 نظرثانی کیلئے پارلیمنٹ کو واپس بھیج دیا۔
اس کے بعد حکومت نے بل پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے دوبارہ منظور کروالیا تھا، اب یہ بل 20 اپریل کو خود ہی ایکٹ بن جائے گا۔ دوسری جانب یہ معاملہ سپریم کورٹ میں بھی زیر سماعت ہے۔
