سیلابی نقصانات پر صدر مملکت کا اظہار افسوس، سندھ حکومت کو فوری اقدامات کی ہدایت

 

 

 

ملک کے بیشتر علاقوں میں بارشوں، لینڈ سلائیڈنگ اور سیلابی صورت حال کے باعث ہونے والے جانی اور مالی نقصانات پر صدر مملکت آصف علی زرداری اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ عوام ہمیشہ کی طرح مشکلات کا سامنا حوصلے اور عزم کے ساتھ کریں گے۔

 

صدر آصف علی زرداری نے خیبرپختونخوا، پنجاب اور گلگت بلتستان کے متاثرہ خاندانوں سے دلی ہمدردی کرتے ہوئے کہاکہ فصلوں اور مویشیوں کے بڑے پیمانے پر نقصان پر افسوس ہے۔ انہوں نے سندھ حکومت کو ہدایت دی کہ ممکنہ بڑے سیلابی ریلے سے نمٹنے کےلیے فوری اقدامات کیے جائیں۔

 

ان کا کہنا تھاکہ پاکستانی عوام ہمیشہ کی طرح مشکلات کا سامنا حوصلے اور عزم کے ساتھ کریں گے۔انہوں نے یاد دلایا کہ 2010 اور 2022 کے سیلابوں کی طرح اس بار بھی قوم متحد ہو کر سرخرو ہوگی، جب کہ افواج پاکستان آزمائش کی گھڑی میں عوام کی خدمت کی شاندار روایت برقرار رکھے ہوئے ہیں۔

 

Back to top button