صدر کا NHAکو 25سال پرانے اراضی کیس میں معاوضہ دینے کا حکم

صدرعارف علوی 25 سال پرانے معاملے میں وفاقی محتسب کے فیصلے کو مسترد کرتے ہوئے نیشنل ہائی ویز اتھارٹی کو شکایت کنندگان کو خریدی گئی زمین کے بدلے معاوضہ ادا کرنے کا حکم دے دیا۔
عارف علوی نے 25 سال پرانے اراضی معاوضہ کیس کا فیصلہ سنا دیا، عارف علوی نے 25 سال قبل اعلان کردہ ایوارڈ پر عمل درآمد میں غیر ضروری تاخیر پر این ایچ اے کی سرزنش کی اور این ایچ اے حکام کو 45 دن کے اندر شہریوں کو واجب الادا رقم ادا کرنے کا حکم دیا۔
صدرکا کہنا تھا کہ 1997ء میں اتھارٹی کی جانب سے اعلان کردہ معاوضہ ابھی تک ادا نہیں کیا گیا، یہ زمین کی پیمائش یا معاوضے کے تخمینے کا کیس نہیں ، معاوضے کی ادائیگی کا معاملہ ہے اور محتسب نے احکامات جاری کرتے ہوئے اس اہم پہلو کو نظر انداز کیا، 1997 میں طے شدہ زمین کے معاوضے کے ایوارڈ کو کسی بھی فریق نے چیلنج نہیں کیا، ایوارڈ حتمی ہے، نیشنل ہائی وے اتھارٹی ایوارڈ کے مطابق رقم ادا کرنے کا پابند ہے۔
ہماری ترجیح سیلاب متاثرین ہیںhttps://googlynews.tv/latest-pakistani-news-in-urdu/%db%81%d9%85%d8%a7%d8%b1%db%8c-%d8%aa%d8%b1%d8%ac%db%8c%d8%ad-%d8%b3%db%8c%d9%84%d8%a7%d8%a8-%d9%85%d8%aa%d8%a7%d8%ab%d8%b1%db%8c%d9%86-%db%81%db%8c%da%ba/
یاد رہے کہ نیشنل ہائی وے اتھارٹی نے سڑک (N-5) کی تعمیر کیلئے تین شہریوں سے 11 کنال اور 10 مرلہ زمین حاصل کی تھی جب کہ 1994 ء میں 8 دکانوں کے لیے معاوضے کا اعلان کیا تھا جس پر شکایت کنندگان نے بقیہ 35 دکانوں کے لیے ایوارڈ کی درخواست کی تھی۔ باقی دکانوں کی پیمائش اور تخمینے کے بعد دسمبر 1997 میں ایوارڈ کا اعلان ہوا مگر عمل درآمد نہیں کیا گیا، شکایت کنندگان نے 2021 ء میں بقیہ دکانوں کے معاوضے کیلئے وفاقی محتسب سے رابطہ کیا لیکن وفاقی محتسب نے اراضی کا معاملہ ہونے کی بنیاد پر ریلیف فراہم کیے بغیر معاملہ نمٹا دیا۔
واضح رہے کہ شکایت کنندگان نے وفاقی محتسب کے فیصلے کے خلاف صدر مملکت کو درخواست دائر کی، جس پر فیصلہ سناتے ہوئے صدر مملکت عارف علوی نے محتسب کے فیصلے کو مسترد کیا اور ہدایت کی کہ بقیہ معاوضہ 45 دن میں ادا کیا جائے۔
