صدر ٹرمپ کا طالبان سے بگرام ایئربیس واپس لینے کاعندیہ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نےطالبان سے افغانستان میں واقع بگرام ایئربیس واپس لینے کاعندیہ دیدیا۔

برطانوی وزیراعظم کیئر اسٹارمر کے ہمراہ پریس کانفرنس میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ ہم اسے واپس لینے کی کوشش کر رہے ہیں کیونکہ انہیں ہم سے چیزیں درکار ہیں، اور ہم وہ بیس واپس چاہتے ہیں۔

ٹرمپ نے کہا کہ بگرام ایئربیس امریکی فوج کے لیے اسٹریٹیجک اہمیت رکھتا ہے کیونکہ یہ چین کے اُس علاقے سے محض ایک گھنٹے کی مسافت پر ہے جہاں جوہری ہتھیار تیار کیے جاتے ہیں۔

انہوں نے سابق صدر جو بائیڈن کی قیادت میں امریکی انخلا کے دوران بگرام کا کنٹرول چھوڑنے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے وہ بیس بغیر کسی قیمت کے دے دیا۔

یہ پہلا موقع ہے کہ طالبان کے ساتھ اس معاملے پر خفیہ مذاکرات کی موجودگی کا انکشاف ہوا ہے۔ واضح رہے کہ طالبان 2021 میں امریکی انخلا کے بعد سے بگرام ایئربیس پر قابض ہیں، جو افغانستان میں امریکا کا سب سے بڑا فوجی اڈہ تھا۔

 

Back to top button