وزیراعظم کی امن و امان سے متعلق خصوصی جرگے میں شرکت کے لیے کوئٹہ آمد

وزیراعظم  شہبازشریف بلوچستان میں امن و امان سےاہم جرگےمیں شرکت کےلیے ایک روزہ دورے پر کوئٹہ پہنچ گئے۔

ایوی ایشن ذرائع کےمطابق کوئٹہ ائیر پورٹ پر قائم مقام گورنر بلوچستان عبدالخالق اچکزئی، وزیراعلیٰ میر سرفراز بگٹی اور دیگر اعلیٰ حکام نےوزیراعظم شہباز شریف کا استقبال کیا۔

ذرائع کا بتانا ہےکہ وزیرِاعظم شہباز شریف کوئٹہ میں آج منعقد ہونے والے اہم جرگےمیں شرکت کریں گے،جرگے میں بلوچستان بھر سےقبائلی وسیاسی عمائدین کو بھی مدعو کیا گیا ہے۔

پاکستانی نمائندے ٹیرف ڈیل کے لیے آئندہ ہفتے امریکا آرہے ہیں ، ڈونلڈ ٹرمپ

 

جرگے میں وزیراعظم سمیت گورنرووزیرِاعلیٰ بلوچستان، صوبائی وزراء،ارکانِ اسمبلی شریک ہوں گے، جرگے میں بلوچستان میں امن وامان کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

خصوصی جرگےمیں صوبے کےعمائدین کومختلف امور پر اعتماد میں لیا جائے گا،مزید برآں وزیراعظم شہباز شریف سوراب دھماکے میں زخمی ہونے والےافراد کی عیادت بھی کریں گے۔

Back to top button