ایرانی وزیر خارجہ کا پاکستان، ترکیہ اور برطانیہ کے اعلیٰ حکام سے رابطہ

 

 

 

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کا پاکستان، ترکیہ اور برطانیہ کے اعلیٰ حکام سے ٹیلیفونک رابطہ۔ جس میں خطے کی موجودہ صورت حال اور بڑھتی ہوئی کشیدگی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کا کہنا تھا کہ پاکستان کے فیلڈ مارشل عاصم منیر سے بات ہوئی جنہوں نے امریکا اور ایران کے درمیان ثالثی کی کوششوں میں اہم کردار ادا کیا ہے،انہوں نے برطانیہ اور ترکیہ کے وزرائے خارجہ سے بھی فون پر گفتگو کی۔

عباس عراقچی کے مطابق ان رابطوں میں خطے کی موجودہ صورت حال اور بڑھتی ہوئی کشیدگی پر تبادلہ خیال کیاگیا،یہ رابطے اس وقت ہوئے جب اسرائیل کی جانب سے لبنان میں جنگ بندی کی بار بار خلاف ورزیوں کے جواب میں ایران نے کارروائی کی۔

ٹرمپ کی وارننگ نظر انداز، اسرائیل کے ایران پر جوابی حملے

ایرانی وزیر خارجہ نے قطری اور فرانسیسی ہم منصبوں سے بھی الگ الگ ٹیلیفونک گفتگو کی ہے،ایرانی وزارتِ خارجہ کےمطابق وزیر خارجہ نے گفتگو میں لبنان کے محاذ پر اسرائیل کی جانب سے جنگ بندی کی بار بار خلاف ورزیوں کے حوالے سے ایران کے مؤقف پر بات کی۔انہوں نے خطے کی تازہ ترین صورت حال اور علاقائی پیش رفت پر بھی تبادلۂ خیال کیا۔

 

 

Back to top button