پرنس رحیم آغاخان کا وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کو خط، سیلاب کی تباہی سے نمٹنے کےلیے تعاون کی یقین دہانی

 

 

اسماعیلیوں کے روحانی پیشوا پرنس رحیم آغا خان نے گلگت بلتستان میں بارش، سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے ہونے والی تباہ کاریوں کے تناظر میں وزیر اعلیٰ حاجی گلبر خان کے نام ایک خط میں انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ متاثرین کی بحالی اور نقصانات کے ازالے کےلیے مشترکہ اور مربوط اقدامات ناگزیر ہیں۔

یہ خط اسماعیلی جماعت کی تنظیم کے مقامی عہدیداران نے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان کو پیش کیا۔

پرنس رحیم آغا خان نے خط میں تحصیل دنیور میں سیلاب متاثرہ علاقے میں پانی کی بحالی کے دوران مٹی کا تودہ گرنے سے جان بحق ہونےوالے 7 رضاکاروں کی قربانی پر کو خراجِ تحسین پیش کیا۔

انہوں نے جاں بحق افراد کے ایصالِ ثواب اور لواحقین کے صبر و حوصلے کےلیے دعا کرتے ہوئے یقین دلایا کہ آغا خان ڈویلپمنٹ نیٹ ورک (AKDN) اور اس کی ایجنسیاں حکومت اور مقامی برادریوں کے ساتھ مل کر بحالی اور مستقبل کے چیلنجز سے نمٹنے کےلیے مؤثر اقدامات کریں گی۔

پرنس رحیم آغا خان نے واضح کیاکہ بحالی اور تعمیر نو کا کام گلگت بلتستان ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی اور اے کے ڈی این اداروں کی رہنمائی میں انجام دیا جائےگا۔

 

انہوں نے وزیر اعلیٰ کے 24 جولائی کو بھیجے گئے خط کے جواب میں کہاکہ متاثرین کے دکھوں کو کم کرنے کےلیے اجتماعی امدادی کوششیں بروئے کار لائی جائیں گی اور امید ظاہر کی کہ فوری بحالی اور تعمیر نو ممکن ہوگی۔

Back to top button

Adblock Detected

Please disable the adblocker to support us!