مظاہرین کےمطالبات درست،مگر تشدد ناقابل قبول ہے،کوآرڈینیٹر وزیراعظم

وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر رانا احسان افضل نے آزاد کشمیر میں جاری عوامی مظاہروں پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ مظاہرین کے مطالبات درست ہیں، لیکن انہیں منوانے کے لیے تشدد کا راستہ اختیار نہیں کیا جانا چاہیے۔

اپنے بیان میں رانا احسان افضل نے کہا کہ وزیراعظم نے گزشتہ سال بھی آزاد جموں و کشمیر کے لیے 30 ارب روپے کے ترقیاتی پیکج کا اعلان کیا تھا، اور حکومت عوامی مطالبات کو پُرامن انداز میں تسلیم کرنے کے لیے تیار ہے۔ تاہم، حالیہ مظاہروں میں پیش آنے والے پرتشدد واقعات اور قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا گیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف اس معاملے کو اعلیٰ سطح پر خود دیکھ رہے ہیں، اور ان کی کوشش ہے کہ مسائل کو افہام و تفہیم کے ساتھ حل کیا جائے۔

رانا احسان افضل کے مطابق، گزشتہ روز تمام سیاسی جماعتوں کی قیادت نے اتفاق رائے سے مسائل کا حل تلاش کرنے کی کوشش کی، اور امید ظاہر کی کہ جلد ہی کوئی قابل قبول حل سامنے آ جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ احتجاج کے دوران پیش آنے والے واقعات کی مکمل انکوائری کرائی جائے گی تاکہ ذمہ داروں کا تعین کیا جا سکے۔

Back to top button