بنگلا دیش میں دوبارہ احتجاجی مظاہرےزور پکڑ گئے ، فوری الیکشن کا مطالبہ

نئے الیکشن کا مطالبہ لےکرایک بار پھر بنگلہ دیش کی اپوزیشن جماعتیں سڑکوں پر آگئی ہیں۔
غیرملکی خبر ایجنسی کےمطابق بدھ کےروز ڈھاکا میں سابق بنگلادیشی وزیراعظم خالدہ ضیاء کی بنگلادیش نیشنلسٹ پارٹی نے ایک بڑی ریلی نکالی جس میں ہزاروں افراد شریک تھے۔
بنگلا دیش نیشنلسٹ پارٹی نےعبوری حکومت کےسربراہ ڈاکٹر یونس سےرواں سال دسمبرمیں الیکشن کرانے کا مطالبہ کیا۔
خیال رہے کہ بی این پی کی جانب سےیہ ریلی ایسے وقت میں نکالی گئی جب بنگلا دیش کے آرمی چیف کی جانب سے بھی دسمبر میں الیکشن کرانے کا مطالبہ سامنےآنے کی خبریں ہیں۔
پاکستان کے خلاف کارروائیاں ناجائز قرار، افغان طالبان کا فتنۃ الخوارج کو انتباہ
خبر ایجنسی کےمطابق ڈاکٹر یونس پہلے ہی کہہ چکے ہیں کہ الیکشن جون 2026 میں ہوں گے۔
واضح رہےگزشتہ سال اگست میں طلبہ تحریک کے بعد اس وقت کی وزیر اعظم شیخ حسینہ واجد بھارت فرار ہو گئی تھیں اور ڈاکٹر محمد یونس نے بنگلادیش کے عبوری سربراہ کا عہدہ سنبھالا تھا۔