صوبوں کااین ایف سی ایوارڈ کے تحت شیئرز بڑھانے کی تجاویز

نئے قومی مالیاتی ایوارڈ کے لیے 11واں کمیشن تشکیل دینے کا فیصلہ، صوبوں کی این ایف سی ایوارڈ کے تحت شیئرز بڑھانے کی تجاویزبھی سامنے آئیں۔
ذرائع کے مطابق این ایف سی کمیشن بجٹ کے بعد نیا این ایف سی ایوارڈ متعارف کرانے کے لیے تجاویز دے گا۔وزارت خزانہ نے صوبائی وزرائے خزانہ کو ٹیکنوکریٹ کی تعیناتی کے لیے خط لکھ دیا، اسد سعید سندھ اور قیصر بنگالی بلوچستان سے ٹیکنوکریٹ ممبر ہوں گے، خیبر پختونخوا اور پنجاب سے نام ملنے پر کمیشن کی تشکیل مکمل ہوگی۔
نیشنل فنانس کمیشن ایوارڈ کے لیے ورکنگ گروپ تشکیل دیے جائیں گے اور ورکنگ گروپس اپنی رپورٹس کمیشن کو پیش کریں گے۔
وزارت خزانہ، وزیر خزانہ، چیئرمین اور سیکریٹری خزانہ کمیشن آفیشل ایکسپرٹ ہوں گے۔کمیشن اگست سے نئے قومی مالیاتی ایوارڈ کی تجاویز پر کام شروع کرے گا، کمیشن بجٹ کے بعد نیا این ایف سی متعارف کرانے کے لیے تجاویز دے گا، سندھ آبادی کے لحاظ سے این ایف سی شیئرز بڑھانے پر تجویز دے گا۔
ذرائع کے مطابق خیبر پختونخوا ضم شدہ اضلاع کے لیے اضافی شیئرز کی ڈیمانڈ کرے گا، کمیشن مکمل ہونے پر ٹی او آرز جاری کیے جائیں گے، کمیشن صوبوں کے محاصل میں حصے اور ٹیکسوں کے امور کو طے کرے گا۔
وزارت خزانہ نےمزید بتایا ہے کہ کمیشن وفاقی، صوبوں اور دیگر علاقوں کے لیے وسائل کے امور بھی طے کرے گا، 2009 سے اس وقت تک ساتواں این ایف سی ایوارڈ چل رہا ہے۔