لاہور،گیس سلنڈرپھٹنےسےدھماکہ،3بچوں سمیت 6افراد جاں بحق

لاہور کے علاقے راوی روڈ پر دکان میں سلنڈر پھٹنے سے3بچوں سمیت 6افراد جاں بحقجبکہ 6زخمی ہوئے۔
پولیس کے مطابق لاہور کے علاقے راوی روڈ پر ایل پی جی گیس کی دکان میں سلنڈر پھٹنے سے آگ بھڑک اٹھی، حادثے میں ایک ہی خاندان کے 3 بچوں اور 2 خواتین سمیت 6 افراد جاں بحق جبکہ 10 زخمی ہوگئے۔
ریسکیو اہلکارنےبتایا کہ 3منزلہ عمارت میں 3 بھائی رہائش پذیر تھے، ایک نے گھریلو استعمال کے سلنڈر کی دکان بنا رکھی تھی، دھماکے کے بعد لگنے والی آگ کے بلند شعلوں نے دیکھتے ہی دیکھتے بالائی منزل کو بھی اپنے لپیٹ میں لیے لیا۔
سلنڈردھماکے کے باعث عمارت کی تینوں منزلیں گرگئیں، ریسکیو اہلکاروں نے زخمیوں کو ہسپتال اور لاشیں مردہ خانے منتقل کردیں
ڈی آئی جی آپریشنز کا قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے تمام ایس ایچ اوزکو متعلقہ اداروں کی مکمل مدد کرنے کا حکم دے دیا۔