پی ایس ایل11،حیدرآبادکنگزمین کی راولپنڈیزکیخلاف بیٹنگ جاری

پی ایس ایل11میں حیدرآبادکنگزمین کی راولپنڈیزکیخلاف بیٹنگ جاری ہے،حیدرآبادکنگزمین نے3وکٹوں کے نقصان پر96رنزبنالئے۔
کراچی سٹیڈیم میں میں کھیلے جا رہے میچ میں راولپنڈیز نے حیدرآباد کنگزمین کے خلاف ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ کیاتھا
واضح رہے کہ گزشتہ روز کھیلے گئے میچ میں لاہور قلندرز نے ایونٹ کی ناقابل شکست پشاور زلمی کو 6 وکٹوں سے شکست دی تھی۔
قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے میچ میں لاہور قلندرز نے پشاور زلمی سے ملا 200 رنز کا ہدف 4 وکٹ کے نقصان پر 3 گیندوں پہلے حاصل کر لیا تھا۔
دفاعی چیمپئن لاہور قلندرز کے فخر زمان 58 اور ڈینئل سیمز 35 رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہے، یوں پشاور زلمی کو پی ایس ایل 11 میں پہلی شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

Back to top button