پی ایس ایل 11،ملتان سلطانزکی کراچی کنگزکیخلاف بیٹنگ جاری

پاکستان سپر لیگ سیزن گیارہ کے 28ویں میچ میں ملتان سلطانزکی کراچی کنگزکیخلاف بیٹنگ جاری ہے،ملتان سلطانزنےایک وکٹ کے نقصان پر58رنزبنالئے۔
کراچی کنگز نے ملتان سلطانز کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
یہ میچ کراچی کے نیشنل سٹیڈیم میں کھیلا جارہا ہے جہاں دونوں ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی۔
پوائنٹس ٹیبل کی بات کی جائے تو ملتان سلطانز کے ٹیبل پر 8 پوائنٹس ہیں جب کہ کراچی کنگز کے 6 پوائنٹس ہیں۔
آج پی ایس ایل میں دوسرا میچ پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان ہوگا۔
