پشاور زلمی کے ہاتھوں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 118 رنز سے شکست

پشاور زلمی نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 118 رنز سے شکست دے دی۔ پاکستان سپر لیگ کے 11ویں ایڈیشن کے 29ویں میچ میں 256 رنز کے تعاقب میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی پوری ٹیم 137 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔
خیال رہے کہ پشاور زلمی نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 255 رنز بنائے تھے اور مدمقابل کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 256 رنز کا ہدف دیا تھا تاہم کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم ہدف کرنے میں یکسر ناکام رہی اور پوری ٹیم 137 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔

واضح  رہے کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سعود شکیل نے پشاور زلمی کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔پشاورزلمی نے 3وکٹوں کے نقصان پر255رنزبنائےاورکوئٹہ گلیڈی ایٹرزکوجیت کیلئے256رنزکاہدف دیا۔

کراچی کے نیشنل بینک سٹیڈیم میں کھیلے جارہے اس اہم مقابلے میں دونوں ٹیموں کے درمیان روایتی حریفانہ کشمکش متوقع ہے۔

تاریخی ریکارڈ کو دیکھا جائے تو دونوں ٹیمیں اب تک 27 بار آمنے سامنے آ چکی ہیں، جن میں سے 14 میچز میں پشاور زلمی نے کامیابی حاصل کی جبکہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز 12 بار فتح یاب رہی، اور ایک میچ بے نتیجہ رہا۔

اگر حالیہ فارم کی بات کی جائے تو پشاور زلمی کی ٹیم اس وقت انتہائی مضبوط پوزیشن میں ہے اور مسلسل پانچ میچز جیت کر ٹورنامنٹ کی واحد ناقابلِ شکست ٹیم بنی ہوئی ہے۔

زلمی پہلے ہی 13 پوائنٹس کے ساتھ پلے آف مرحلے کے لیے کوالیفائی کر چکی ہے۔ دوسری جانب کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی کارکردگی میں تسلسل کی کمی رہی ہے اور انہوں نے اپنے آخری پانچ میچوں میں سے صرف دو جیتے ہیں، تاہم وہ دفاعی چیمپئن لاہور قلندرز کو 6 وکٹوں سے شکست دے کر اس میچ میں بلند حوصلوں کے ساتھ اتر رہے ہیں۔

آج کے میچ کے لیے پشاور زلمی کی قیادت بابراعظم کررہے ہیں اور ٹیم میں محمد حارث، کوسل مینڈس، افتخار احمد اور مائیکل بریس ویل جیسے اہم کھلاڑی شامل ہیں۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی پلیئنگ الیون میں کپتان سعود شکیل کے ساتھ رائلی روسو، دنیش چندی مل، ابرار احمد اور الزاری جوزف شامل ہیں۔

رواں ہفتے اسی مقام پر ہونے والے پچھلے مقابلے میں پشاور زلمی نے کوئٹہ کو 8 وکٹوں سے باآسانی شکست دی تھی، جس کا بدلہ لینے کے لیے گلیڈی ایٹرز آج بھرپور جان لڑانے کے لیے تیار ہیں۔

 

Back to top button