پی ایس ایل،اسلام آباد یونائیٹڈکی چوتھی فتح، کراچی کنگز کو 6 وکٹوں سے شکست

پی ایس ایل سیزن 10 کے دسویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈنے کراچی کنگز کو6 وکٹوں سے شکست دے کر مسلسل چوتھی فتح اپنے نام کرلی۔

پی ایس ایل سیزن 10 کے دسویں میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے ٹاس جیت کر کراچی کنگز کو  بیٹنگ کی دعوت دی اور پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، کراچی کنگز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 128 رنز بنائے اور اسلام آباد یونائٹڈ کو جیت کے لیے 129 رنز کا ہدف دیا ہے۔

اسلام آباد یونائیٹڈ نے کراچی کنگز کا دیا گیا ہدف 17.1 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا، اسلام آباد کی جانب سے صاحبزادہ فرحان 30، اعظم خان 31 اور کپتان شاداب خان 47 رنز بناکر نمایاں رہے۔

اس سے قبل کراچی کنگز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 7 وکٹوں کے نقصان پر 128 رنز بنائے تھے، کراچی کنگز کی پہلی وکٹ 5 رنز پر گری، ڈیوڈ وارنر 3 رنز بناکر پویلین لوٹے، کراچی کنگز کی جانب سے ٹم شیفرٹ 30، جیمز ونس 4 اور سعد بیگ 20 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

خوشدل شاہ نے 17 اور عباس آفریدی نے 22 رنزبنائے۔

کراچی کنگز میں ٹم شیفرٹ، ڈیوڈ وارنر، جیمز ونس، سعد بیگ، خوشدل شاہ، عرفان خان، محمد نبی، عامر جمال، عباس آفریدی، حسن علی اور میر حمزہ شامل تھے۔

اسلام آباد یونائیٹڈ میں صاحبزادہ فرحان، اعظم خان، کولن منرو، حیدر علی، شاداب خان (کپتان)، محمد نواز، جیسن ہولڈر، محمد شہزاد، عماد وسیم، بین دروش اور نسیم شاہ شامل تھے۔

یاد رہے کہ پی ایس ایل میں کراچی کنگز اور اسلام آباد یونائٹڈ 22 بار مدمقابل ہوئی ہیں، جن میں سے 16 میچر میں اسلام آباد یونائٹڈ نے کامیابی سمیٹی، کراچی کنگز 6 میچز میں فتحیاب ہوسکی۔

Back to top button