پی ایس ایل دوسرا ایلیمینیٹر: اسلام آباد اور حیدرآباد کا میچ آج ہوگا

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے گیارہویں ایڈیشن کا دوسرا ایلیمینیٹر آج اسلام آباد یونائیٹڈ اور حیدرآباد کنگزمین کے مابین کھیلا جائے گا۔ فاتح ٹیم کا مقابلہ فائنل میں پشاور زلمی سے ہوگا۔
مارنس لبوشین کی قیادت میں حیدرآباد کنگزمین اور شاداب خان کی قیادت میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیمیں فائنل میں رسائی کےلیے جان لڑائیں گی۔دو مرتبہ کی چیمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ تیسری مرتبہ چیمپئن بن کر لاہور قلندرز کا ریکارڈ برابر کرنے کےلیے بےچین ہے۔
دوسری جانب پہلی مرتبہ پی ایس ایل کا حصہ بننے والی حیدرآباد کنگزمین اپنا پہلا ٹائٹل جیتنے سے صرف دو فتح کی دوری پر ہے۔آج کی فاتح ٹیم کو 3 مئی کو فائنل میں پشاور زلمی کے خلاف میدان میں اترنا ہوگا۔
