PTI چکوال کی سابق جنرل فیض حمید کو سیاست میں آنے کی دعوت

پاکستان کے متنازعہ ترین سابق ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ فیض حمید کو چکوال میں تحریک انصاف کی مقامی قیادت نے عملی سیاست میں آنےکی دعوت دے دی۔
لیفٹیننٹ جنرل (ر) فیض حمید سے چکوال میں ان کے فارم ہاؤس پر تحریک انصاف کی مقامی قیادت نے ملاقات کی اور بطور سرونگ جنرل علاقے میں کروڑوں روپے کے ترقیاتی کام کرانے پر ان کاشکریہ ادا کیا۔
فوج سے قبل از وقت ریٹائرمنٹ لینے والے سابق ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کو تحریک انصاف کی مقامی قیادت نے عملی سیاست میں آنےکی دعوت بھی دی۔فیض حمید نے اس پیش کش پر پی ٹی آئی قیادت کا سینے پر ہاتھ رکھ کر شکریہ ادا کیا۔
واضح رہے کہ رواں سال 29 نومبر کو جنرل عاصم منیر کے چیف آف آرمی اسٹاف بننےکے بعد لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید نے فوج سے قبل از وقت ریٹائرمنٹ لے لی تھی۔
