پی ٹی آئی نے ارکانِ اسمبلی کی معطلی لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دی

پاکستان تحریک انصاف نے پنجاب اسمبلی میں اپنے رکن کی معطلی کے فیصلے کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا ہے۔
پی ٹی آئی کے رکنِ پنجاب اسمبلی امتیاز محمود شیخ نے اظہر صدیق ایڈووکیٹ کے توسط سے عدالت میں درخواست دائر کی۔ درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ اسمبلی اجلاس کے دوران چار قوانین کی منظوری کے وقت کورم کی نشاندہی کی گئی تھی، جس پر اسپیکر نے غیر آئینی طور پر کارروائی کی۔
درخواست گزار نے مؤقف اپنایا کہ اسپیکر پنجاب اسمبلی نے اسمبلی رولز 4 اور 5 کا غلط استعمال کرتے ہوئے ان کی رکنیت 15 اجلاسوں کے لیے معطل کر دی، جو کہ قانون اور آئین کی خلاف ورزی ہے۔
9 مئی مقدمات : عمر ایوب کی عبوری ضمانت کی درخواست عدم پیشی پر مسترد
درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ اسپیکر پنجاب اسمبلی کے اقدام کو کالعدم قرار دیا جائے اور امتیاز محمود شیخ کی رکنیت فوری طور پر بحال کی جائے۔
