سلیمان شہباز نے محسن نقوی کو اپ رائٹ آدمی قرار دیدیا

وزیراعظم شہباز شریف کے صاحبزادے سلیمان شہباز نے حال ہی میں نگران وزیراعلیٰ پنجاب منتخب ہونے والے محسن نقوی کو اپ راٹ آدمی قرار دے دیا ہے۔
لاہور میں احتساب عدالت میں سلیمان شہباز نے مختصر گفتگو کی۔ اس دوران صحافی نے سلیمان شہبازسےسوال کیاکہ محسن نقوی کےنگران وزیراعلیٰ بننے پرکیا کہیں گے؟سلیمان شہباز کا کہنا ہے کہ محسن نقوی بہت اچھے اور اپ رائٹ آدمی ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے محسن نقوی کو پنجاب کا نگراں وزیرِ اعلیٰ مقرر کیا تھا۔
محسن نقوی نے پنجاب کے نگراں وزیرِ اعلیٰ کے عہدے کا حلف بھی اٹھا لیا ہے۔گورنر ہاؤس لاہور میں محسن نقوی کی حلف برداری کی تقریب ہوئی تھی، گورنر بلیغ الرحمٰن نے نگراں وزیرِ اعلیٰ پنجاب سے عہدے کا حلف لیا تھا۔