سائفرکیس میں عمران خان،شاہ محمود قریشی کی بریت چیلنج
وفاقی حکومت نے سائفرکیس میں عمران خان،شاہ محمود قریشی کی بریت سپریم کورٹ میں چیلنج کردی۔
وفاقی حکومت نے وزارت داخلہ کے ذریعے ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف سپریم کورٹ میں اپیلیں دائر کردیں۔
مخصوص نشستیں کیس: سپریم کورٹ میں فل کورٹ 24 جون کو سماعت کرے گا
وفاق کی جانب سے اپیلوں میں استدعا کی گئی ہے کہ عمران خان اور شاہ محمود قریشی کی تین جون کی بریت کے فیصلے کے خلاف اپیلیں منظور کی جائیں ، اپیلیں منظور کرکے بریت کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے ۔
درخواست میں موقف اختیار کیاگیا ہے کہ ہائیکورٹ کو سائفر کیس میں اپیل سننے کا اختیار ہی نہیں۔یہ اصول طے شدہ ہے کہ جب پارلیمنٹ قانون میں کوئی بات نہ لکھے تو عدالتی فیصلے کے ذریعے اس میں اضافی نہیں کیا جا سکتا،بانی پی ٹی آئی عمران خان اور شاہ محمود قریشی کا سائفر ٹرائل کے دوران عدم تعاون کا رویہ رہا۔