پی ٹی آئی سیکرٹریٹ ڈی سیل مگر آئیسکو نے بجلی کاٹ دی

اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کا سنٹرل سیکرٹریٹ ڈی سی ڈی سیل کروایا توآئیسکوحکام نے بجلی منقطع کر دی۔
تحریک انصاف کے رہنما شعیب شاہین نے کہا کہ دفتر کے تمام بلز کی ادائیگی کی جا چکی ہے، کوئی بقایا جات نہیں۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم پر پی ٹی آئی سنٹرل سیکرٹریٹ کھول دیا گیا ۔
بیرون ملک پناہ لینے والوں کے پاسپورٹ پر پابندی کے خلاف درخواست پر نوٹس جاری
جسٹس سرداراعجاز اسحاق خان نے بیلف مقرر کرکے آفس ڈی سیل کرنے کا حکم دیا تھا ۔ عدالتی حکم کے مطابق بیلف نے پی ٹی آئی کا دفتر ڈی سیل کرایا ۔
پی ٹی آئی رہنماء شعیب شاہین نے کہا کہ معاملہ پی ٹی آئی اور سی ڈی اے کا تھا، واپڈا کیوں بجلی منقطع کر کے چلا گیا؟ دفترکے تمام بلز کی ادائیگی کی جا چکی ہے، کوئی بقایا جات نہیں۔
پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ اس ملک کی سب سے بڑی سیاسی جماعت کے دفتر کا یہ حال ہے ۔ واپڈا کو کس نے حکم دیا کہ بغیر وجہ کے بجلی کاٹ دیں۔
