عدت نکاح کیس : سزا معطلی کی درخواست پر سماعت ملتوی
اسلام آباد کی سیشن عدالت کے جج افضل کامجو نے نے بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی عدت میں نکاح کیس کی جلد سماعت مقرر کرنے اور سزا معطلی کی درخواست پر سماعت 13 جون تک ملتوی کردی۔
سماعت کے دوران شکایت کنندہ خاور مانیکا نے اپنی قانونی ٹیم کو تبدیل کرنے کے حوالے سے عدالت کو آگاہ کیا، قبل ازیں راجا رضوان عباسی خاور مانیکا کے وکیل تھے۔ عدالت نے ریمارکس دیے کہ ابھی جلد سماعت کی درخواست آئی ہے اپیلوں پر ابھی سماعت شروع نہیں ہوئی، اس پر شکایت کنندہ خاور مانیکا نے بتایا کہ میرا ایک مسئلہ ہے میرے وکیل رضوان عباسی بہترین اور قابل وکیل ہیں، ان کی مصروفیات بہت ہیں، وکیل رضوان عباسی نے کیس سے معذرت کی ہے، اس لیے اپنی قانونی ٹیم تبدیل کرنا چاہتا ہوں میرے پاس 2، 3 آپشنز ہیں ایک لاہور سے وکیل ہیں، میری عدالت سے استدعا ہے کہ ہمیں وقت دیا جائے۔
نان فائلرز ٹیکس نیٹ میں نہیں آئے تو ان سے اضافی لیوی وصول کی جائے گی، وزیر مملکت برائے خزانہ
ععدالت نے استفسار کیا کہ آپ کو کتنے دن چاہیے؟ خاور مانیکا نے آگاہ کہ کم از کم ایک ہفتہ چاہیے، میں لاہور جاکر وکیل سے مشاورت کروں گا، اس پر عدالت نے کہا کہ آپ کی ایک ہفتے کی درخواست ہے آپ چلے جائیں بعد میں کسی سے کیس کی آئندہ تاریخ معلوم کرلیں۔