بلے سے محرومی؛ پی ٹی آئی کا ‘پلان بی’ کیا ہو گا؟

پشاور ہائی کورٹ کی جانب سے بلے کا نشان واپس لیے جانے کا فیصلہ برقرار رکھنے کو ماہرین تحریکِ انصاف کے لیے بڑا دھچکہ قرار دے رہے ہیں۔ بعض ماہرین کہتے ہیں کہ اب پی ٹی آئی کے لیے آپشنز محدود ہوتے جا رہے ہیں جب کہ کچھ مبصرین کہتے ہیں کہ اب بھی سپریم کورٹ سے ہی پی ٹی آئی کو ریلیف مل سکتا ہے۔

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے 22 دسمبر کو تحریکِ انصاف کے انٹرا پارٹی انتخابات کو مسترد کر دیا تھا جس کے بعد پی ٹی آئی بلے کے انتخابی نشان سے محروم ہو گئی تھی۔چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں پانچ رُکنی بینچ نے قرار دیا تھا کہ پی ٹی آئی الیکشن ایکٹ کے تحت انٹرا پارٹی انتخابات کرانے میں ناکام رہی۔پی ٹی آئی نے فیصلے کے خلاف پشاور ہائی کورٹ سے رُجوع کیا تھا جس پر جسٹس کامران حیات میاں خیل نے الیکشن کمیشن کا فیصلہ معطل کر دیا تھا۔ تاہم الیکشن کمیشن نے پشاور ہائی کورٹ میں انٹراکورٹ اپیل دائر کی تھی جس پر جسٹس اعجاز خان نے الیکشن کمیشن کا فیصلہ بحال کر دیا ہے۔

دوسری جانب سیاسی مبصرین کے مطابق الیکشن شیڈول میں وقت تیزی سے گزر رہا ہے اور اب پی ٹی آئی کے پاس پشاور ہائی کورٹ میں زیرِ سماعت کیس اور سپریم کورٹ کا آپشن باقی بچا ہے۔اُن کے بقول اگر ان دونوں فورمز سے بھی پی ٹی آئی ناکام رہی تو ان کے لیے آئندہ انتخابات میں دیہی علاقوں میں ووٹرز کو اپنے امیدوار کی طرف راغب کرنا خاصا مشکل ہو جائے گا۔

دوسری طرف پی ٹی آئی کی لیگل ٹیم ابھی بھی پرامید ہے کہ انہیں سپریم کورٹ آف پاکستان سے ریلیف ملے گا اور وہ بلے کے نشان کے ساتھ ہی آئندہ انتخابات میں جائیں گے۔بیرسٹر گوہر خان کے بقول انتخابی نشان واپس لینا پارٹی کو ختم کرنے کے مترادف ہے ‘بلا’ نہ ملا تو پلان بی پر عمل کریں گے۔

تجزیہ کار اور کالم نگار سلمان عابد کہتے ہیں کہ ممکنہ طور پر پی ٹی آئی کی حکمتِ عملی دو طرح کی ہو سکتی ہے۔اگر ان کے پاس بلے کا نشان نہ ہو تو وہ اپنے امیدواروں کو آزاد حیثیت میں کھڑا کریں اور اس کے بعد سوشل میڈیا کے ذریعے ان کے حلقوں اور امیدواروں کے نام اور ان کو ملنے والے نشانات کی تشہیر کریں۔ لیکن یہ خاصا مشکل مرحلہ ہو گا۔اُن کے بقول اس کے بعد ایک اور طریقہ یہ ہے کہ کسی چھوٹی جماعت کے ساتھ الحاق کر کے اسی جماعت کے انتخابی نشان پر الیکشن لڑا جائے۔ لیکن اس طریقے میں مسئلہ یہ ہے کہ پی ٹی آئی کی بطور جماعت اہمیت میں کمی آئے گی اور وہ اسمبلی میں جا کر بھی اسی جماعت کی لیڈر شپ کی محتاج رہے گی۔

ماہرین کہتے ہیں کہ اب پی ٹی آئی کے انتخابی نشان کا معاملہ سپریم کورٹ میں ہی طے ہو گا اور تمام نظریں عدالتِ عظمی پر لگی ہیں۔تجزیہ کار سلمان عابد کہتے ہیں کہ ماضی میں نواز شریف کے فیصلے کے حوالے سے تمام تر ذمے داری سپریم کورٹ پر عائد کی جاتی ہے کہ سپریم کورٹ، نواز شریف کو پاناما کیسز کے ذریعے انتخابات اور سیاست سے باہر رکھنے کی ذمے دار تھی۔اُن کے بقول اگر پی ٹی آئی کو بلے کا نشان نہ ملنے کے حوالے سے سپریم کورٹ نے بھی یہی فیصلہ دیا تو پی ٹی آئی اس فیصلے کو بھی تنقید کا نشانہ بنائے گی۔ تاہم اگر پی ٹی آئی کو سپریم کورٹ سے بھی بلے کا نشان نہیں ملتا تو سمجھا جا سکتا ہے کہ طاقتور حلقوں کی طرف سے فیصلہ کیا گیا ہے کہ پی ٹی آئی کو کوئی راستہ نہیں دینا۔اُن کے بقول یہ کوئی قانونی نہیں بلکہ سیاسی فیصلہ ہو گا کہ پی ٹی آئی کو الیکشن میں حصہ نہیں لینے دینا۔ انہوں نے کہا کہ اگر آزاد حیثیت میں لوگ جیت کر آئے تو کل آزاد امیدواروں کو دباؤ میں لا کر دوسری سیاسی جماعتوں میں شامل کروانا

عامر خان کے داماد کی شادی میں نیکر بنیان پہن کر انٹری

آسان ثابت ہو گا جس سے پی ٹی آئی کو مزید کمزور کیا جا سکے گا۔

Back to top button