عامر خان کے داماد کی شادی میں نیکر بنیان پہن کر انٹری

بالی ووڈ مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان کی بیٹی ارا خان کی ہندو دوست نوپر شیکھرے کے ساتھ شادی کی تقریبات جاری ہیں، نوپر شیکھرے سفید نیکر اور کالی بنیان میں انٹری کی تو ان کی تصاویر اور ویڈیوز شوشل میڈٰیا پر وائرل ہوگئیں۔ دولہے نے عام روایتی شیروانی یا سوٹ پہننے کے بجائے ’بنیان اور نیکر‘ کے ساتھ انٹری دی۔بالی وڈ اداکار ہوں یا ان کی اولاد کی شادیاں، اس بڑے دن کے موقع پر اداکارائیں بھاری ملبوسات تیار کرواتی ہیں جبکہ دولہے بھی اکثر شیروانی اور پگڑی کا انتخاب کرتے ہیں، البتہ بالی وڈ اداکار عامر خان کی بیٹی اور ان کے شوہر نے اس بڑے دن پر غیر روایتی انداز اپنایا، دونوں کی شادی کی تقریبات ممبئی کے فائیو اسٹار ہوٹل میں 2 جنوری کو شروع ہوئی تھیں۔ارا خان اور نوپور شیکھرے کے رشتہ ازدواج میں بندھنے کی تصویر اور ویڈیو میڈیا کو جاری کر دی گئی، جس میں دُلہا اور دُلہن کو اپنی شادی کے رجسٹریشن سرٹیفکیٹ پر دستخط کرتے دکھائی دیئے۔اس دوران دُلہا اور دُلہن کا غیر روایتی لباس سوشل میڈیا پر زیر بحث ہے۔ممبئی کے تاج ہوٹل میں نوپور بنیان اور نیکر میں شریک ہوئے اور شادی کی دستاویز پر دستخط کئے، وہ اپنے دوستوں کے ہمراہ جاگنگ کر کے شادی کے مقام پر پہنچے تھے، ان کے جاگنگ کی ویڈیو بھی ایکس پر زیر گردش ہیں، انہیں بنیان اور نیکر کے ساتھ ڈھول بجانے اور رقص کرتے بھی دیکھا گیا۔دوسری جانب ارا خان نے اپنی شادی پر لال رنگ کا لہنگا پہننے کے بجائے چولی، شلوار اور دوپٹا پہنا ہوا تھا، ارا خان کے ہاتھ میں چوڑیوں یا بھاری بھرکم کنگنوں کے بجائے اسمارٹ واچ نظر آئی۔اس کے علاوہ انہوں نے اونچی ہیل والی سینڈل کے بجائے سادہ سی چپل پہنی ہوئی تھی۔نوپور شیکھرے کی جانب سے شادی کے موقع پر بنیان اور نیکر کے ساتھ شرکت کرنے پر انہیں بھارتی صارفین کی جانب سے تنقید کا بھی سامنا ہے۔ایک صارف نے کہا کہ دولہے کو کم از کم خوبصورت نظر آنا چاہئے، بہت شرمندگی کی بات ہے، نیکر اور بنیان کے ساتھ اپنی شادی میں شریک ہونا پاگل پن ہے، ایک اور صارف نے لکھا کہ اس سے اچھا جِم میں بیٹھ کر دستاویزات میں دستخط کر دیتے، ایک صارف نے لکھا کہ یہ شادی چل رہی ہے یا مذاق؟ کسی نے لکھا کہ بالی وڈ کے سب سے بڑے اسٹار اداکار کی بیٹی کی شادی میں دولہے نے تیار ہونے کی بھی زحمت نہیں کی؟ کسی صارف نے لکھا کہ شادی کا جوڑا نہ صحیح کم از کم شرٹ ہی پہن لیتے۔ارا کی شادی کے دوران عامر خان کی دونوں سابقہ بیگمات بھی ایک ہی تقریب میں نظر آئیں، جہاں عامر خان اپنی سابقہ بیگمات کے ہمراہ بھی خوب گھلتے ملتے نظر آئے۔نوپور شیکھرے کی پیدائش 1985 میں ممبئی میں ہوئی اور انہوں نے تعلیم مکمل کرنے کے بعد سلیبرٹی فٹنیس ٹرینر کے طور پر کیریئر کا آغاز کیا اور وہ اتنی دولت و ملکیت کے مالک نہیں جتنی ارا خان ہیں۔ارا خان بولی وڈ مسٹر پرفیکشنسٹ کی بڑی اور واحد بیٹی ہیں جو کہ ان کی پہلی اہلیہ رینا دتا سے ہیں جو کہ ہندو مذہب
سے تعلق رکھتی تھیں۔
