پولیس چھاپوں،گرفتاریوں کیخلاف پی ٹی آئی کا بھوک ہڑتالی کیمپ

تحریک انصاف کی جانب سے پارلیمنٹ کے باہر پولیس چھاپوں اور گرفتاریوں کیخلاف بھوک ہڑتال کیمپ لگایا گیا۔
تفصیلات کے مطابق پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر بھوک ہڑتال کیمپ میں اپوزیشن لیڈر عمرایوب،چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹرسلطان،سینیٹرشبلی فراز،سابق سپیکر اسد قیصر،علی محمد خان،شیخ وقاص اکرم،ہمایوں مہمند ،فلک ناز چتراتی،سمیت دیگر ارکان نے شرکت کی ۔
بیرسٹر گوہر خان نے کہا کہ آج پاکستان تحریک انصاف کے ایک وفد نے اسپیکر ایاز صادق کے ساتھ ان کے چیمبر میں ملاقات کی، ہم نے ملاقات میں اپنے اراکین اسمبلی کی سیکیورٹی کے حوالے سے تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ہم نے پہلی بار آج پارلیمنٹ کی حدود میں 3 گھنٹے کے لیے بھوک ہڑتالی کیمپ بھی لگایا،روزانہ کی بنیاد پر بھوک ہڑتالی کیمپ لگایاجائے گا۔
قائد حزب اختلاف عمر ایوب نے کہا کہ سخت گرمی و حبس میں ہم نے آج یہ کیمپ لگایا، عمران خان نے ملاقات میں کہا کہ میں بھوک ہڑتال کروں گا، ہم نے انہیں ہاتھ جوڑ کر کہا کہ آپ نہیں ہم کریں گے۔
صاحبزادہ حامد رضا نے کہا کہ جمعہ کو ہر صورت نکلیں گے اور بھرپور احتجاج کریں گے، ہم اپنے ساتھ ہوا بھول جائیں گے۔
