نشہ کرنے والی شارک مچھلیاں دریافت

انسانوں کے بعد نشہ کرنے والی شارک مچھلیوں کی شناخت بھی ہو گئی۔

تفصلیات کے مطابق  انسانوں میں تو منشیات کا استعمال عام ہے جو صحت کیلئے بھی نقصان دہ ہے مگر حیرت کی بات یہ ہے کہ برازیل کے ساحل پر شارک مچھلیوں میں کوکین کی موجودگی کا انکشاف سامنے آیا ہے۔

ماہرین سمندری حیات کاکہنا ہے کہ شارک پر تحقیق کے بعد یہ بات ثابت ہوئی ہے کہ مچھلیوں کےجگر میں کوکین کی مقدار کا پتا چلا ہے۔مگر یہ معلوم نہہو سکا کہ مچھلیوں تک منشیات کیسے پہنچی ہے ۔اس حوالے سے مختلف افواہیں بھی گردش کررہی ہیں۔

کچھ سائنس دانوں کا خیال ہے کہ کوکین ممکنہ طور پر منشیات تیار کرنے والی غیر قانونی لیبارٹریوں کی نکاسی  یا پھر سیوریج کے پانی کے ذریعے سے سمندر میں پہنچ رہی ہے ۔

Back to top button