پاکستانی مارشل آرٹسٹ محمد راشد نسیم نے ریکارڈ نام کرلیا

پاکستانی مارشل  آرٹسٹ محمد راشد نسیم نے 39کین توڑ کر عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق محمد راشد نسیم نے 30سکینڈ میں سر کی مدد سے 39کین توڑ کر عالمی ریکارڈ بنایا ہے۔گنیز بُک آف ورلڈ ریکارڈز نے محمد راشد نسیم کی ویڈیو شیئر کی ہے۔

محمد راشد نسیم عالمی ریکارڈز کے سنچری کلب میں شامل  ہوئے۔

واضح رہے کہ محمد راشد پہلے 100 مختلف عالمی ریکارڈ اپنے نام کر رکھے ہیں۔ 2013 میں 1 منٹ میں 40 بوتلوں کے ڈھکن کھول کر اپنے عالمی ریکارڈز کے سفر کا آغاز کیا تھا اور یک بعد دیگر انہوں نے 100 عالمی ریکارڈ اپنے نام کرنے میں کامیاب ہوچکے ۔

Back to top button