پیٹ درد کیوں ہوتاہے اوربڑی وجوہات کیا ہیں؟

ماہرین صحت کاکہناہے کہ پیٹ درد کی بہت سی ممکنہ وجوہات ہوسکتی ہیں، جو کہ معمولی مسائل سے لے کر سنجیدہ طبی حالتوں تک ہو سکتی ہیں۔

جدید تحقیق کےمطابق زیادہ کھانے، تیز مصالحے دار کھانے، یا تیزابیت کی وجہ سے بدہضمی ہو سکتی ہے۔زیادہ گیس بننے کی وجہ سے پیٹ میں درد ہو سکتا ہے۔بض کی وجہ سے پیٹ میں درد اور تکلیف ہو سکتی ہے۔معدے کی انفیکشن، جیسے کہ گیسٹرو اینٹرائٹس، پیٹ میں درد اور دیگر علامات کا باعث بن سکتی ہے۔آپینڈکس میں سوزش کی صورت میں اچانک اور شدید درد ہو سکتا ہے۔ پتھری کی وجہ سے گال بلیڈر میں درد اور تکلیف ہو سکتی ہے۔

ماہرین کے مطابق گردے کی پتھری کی وجہ سے شدید پیٹ اور کمر میں درد ہو سکتا ہے۔ماہواری کے دوران درد عام ہوتا ہے۔اس کی وجہ سے بھی پیٹ کے نچلے حصے میں درد ہو سکتا ہے۔مختلف مسائل، جیسے کہ حمل کے ابتدائی مراحل میں سوزش یا ایٹوپک حمل، پیٹ درد کا سبب بن سکتے ہیں۔کسی خاص کھانے سے الرجی یا حساسیت کی وجہ سے پیٹ درد ہو سکتا ہے۔

Back to top button