اسپیکر پنجاب اسمبلی نے سابق گورنر محمد زبیر کے خلاف قانونی کارروائی کا اشارہ دے دیا

اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان نے سابق لیگی رہنما اور سابق گورنر محمد زبیر کی جانب سے نواز شریف اور سابق آرمی چیف جنرل ریٹائرڈ قمر جاوید باجوہ کی ملاقات کے دعوے کو مسترد کرتے ہوئے ان کے خلاف قانونی کارروائی کا اشارہ دے دیا۔

اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان نے سابق وزیر اعظم نواز شریف اور سابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے درمیان ہونے والی ملاقات کے حوالے سے سابق گورنر مضحمد زبیر کا دعویٰ مسترد کردیا اور ان کے خلاف قانونی کارروائی کا اشارہ بھی دیا۔ اسپیکر پنجاب اسمبلی نے کہا کہ محمد زبیر سے اس طرح کی بات کی توقع نہیں تھی، ان کی باتیں بے بنیاد ہیں اور اس سے بڑا جھوٹ کوئی نہیں ہوسکتا، لندن میں ملاقاتوں سے متعلق الزامات کو مسترد کرتا ہوں، محمد زبیر کے پاس تفصیلات ہیں تو سامنے لے کر آئیں۔ ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف اور قمر باجوہ کے مابین تحریک انصاف کی حکومت کے خاتمے سے قبل کوئی ملاقات نہیں ہوئی، ملاقات تو دور، ان کی آپس میں کوئی بات بھی نہیں ہوئی، یہ کیسی ملاقات تھی جس کا علم صرف محمد زبیر کو ہے، ایک سابق آرمی چیف اور ایک ایسا سیاسی رہنما جو گھر سے باہر نکلے تو سب کو خبر ہوجاتی ہے، پھر کیسے ممکن ہے کہ یہ ملاقات خفیہ رہی۔

قومی اسمبلی : امریکی ایوان نمائندگان کی قرارداد کے خلاف قرارداد منظور، سنی اتحاد کونسل کی مخالفت

قومی اسمبلی نے امریکی ایوان نمائندگان کی قرارداد کے خلاف

 

ملک احمد خان نے کہا کہ سابق گورنر محمد زبیر کو ان الزامات پر مشکلات پیش آسکتی ہیں، دونوں فریقین کے پاس ان کے خلاف قانونی کارروائی کرنے کا حق ہے، ایک حکومت کو آئینی طریقے سے ہٹایا گیا، اس پر یہ الزام لگاتے ہیں کہ یہ ایک سازش کے تحت کیا گیا، جس میں سابق آرمی چیف اور سابق وزیراعظم ملوث تھے۔

Back to top button