پی ٹی آئی کا دوبارہ اسلام آباد جانے کا اعلان

پی ٹی آئی خیبرپختونخوا کی پارلیمانی پارٹی نے بھرپور تیاری کےساتھ دوبارہ اسلام آباد جانےکا فیصلہ کر لیا۔

پی ٹی آئی خیبرپختونخوا کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس وزیراعلیٰ ہاؤس میں وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور کی صدارت میں منعقد ہوا جس میں ارکان صوبائی اور قومی اسمبلی نےشرکت کی۔

اجلاس کےدوران وزیر اعلیٰ پر اعتماد کا اظہار کیاگیا،اجلاس میں اسلام آباد میں پی ٹی آئی کارکنوں پر تشدد اور موجودہ سیاسی صورت حال پر تفصلی بحث ہوئی اور اسلام آباد واقعہ سےمتعلق ارکان اسمبلی نے اپنی تجاویز کمیٹی کےسامنے رکھیں۔

پی ٹی آئی کی پارلیمانی کمیٹی نے مرکزی قیادت سے ناراضی کا اظہار کرتےہوئے استفسار کیا ہےکہ جب ڈی چوک میں گولیاں چل رہی تھیں تو مرکزی قیادت کہاں اور کیوں غائب تھی ؟

گورنر راج سے نہیں ڈرتے، وفاق میں ہمت ہے تو لگا کر دکھائے : علی امین گنڈاپور

ارکان اسمبلی مرکزی قیادت سے ناراض، مرکزی قیادت ڈی چوک میں کہاں اور کیوں غائب تھی ؟

Back to top button