حکومت پنجاب نے 200 سے زائد گوداموں سے ذخیرہ کی گئی گندم ضبط کرلی

ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کارروائی کے دوران پنجاب بھر کے 200 سے زائد گوداموں سے گندم قبضے میں لےلی گئی۔
ذرائع کے مطابق گندم ذخیرہ اندوزوں نے مہنگے داموں فروخت کرنے کےلیے چھپا رکھی تھی۔گندم قبضے میں لینے کےبعد 2 لاکھ ٹن گندم کو فلور ملوں کو 3 ہزار روپے من کے حساب سے دینے کی ہدایت کی گئی ہے۔
مارکیٹ ذرائع کے مطابق گندم کی سپلائی کم ہونے کی وجہ سے گندم کی قیمت میں 400 روپے فی من کا اضافہ ہوگیا ہے،3 ہزار روپے من سے ایک بار پھر گندم کی قیمت 3400 روپے من ہوگئی۔
ذرائع فلور ملز ایسوسی ایشن کےمطابق گندم کی سپلائی ملوں کو کم مل رہی ہے،ہم محدود تعداد میں 20 کلو تھیلےسپلائی کررہے ہیں،اس وقت مارکیٹ میں 20 کلو آٹے کا تھیلا 1800 روپے میں سپلائی ہورہا ہے۔
ذرائع چکی مالکان کاکہنا ہےکہ چکی آٹا والوں نے قیمت 140 روپے برقرار رکھی ہے۔
