ڈاکٹرعشرت العباد کی گورنر سردار سلیم حیدر سے دبئی میں ملاقات
سابق گورنرسندھ ڈاکٹرعشرت العباد کی گورنرپنجاب سردار سلیم حیدر سے دبئی میں ملاقات ہوئی۔
گورنر پنجاب اور ڈاکٹرعشرت العباد کی ملاقات میں پنجاب سمیت ملکی صورتحال پربات چیت کی گئی۔
دونوں رہنماؤں نےاتفاق کیاکہ سیاسی استحکام اورمعاشی بحالی کےاقدامات کوفروغ دیا جاناچاہیے۔
پنجاب کی تاریخ کے سب سے بڑے ٹیکس فری سرپلس بجٹ کی منظوری
ڈاکٹرعشرت العباد کاکہنا تھاکہ سردار سلیم حیدر کے اقدامات سے پنجاب میں سیاسی فضا مزید بہتر ہوگی، کارکن کاگورنربننا سیاسی جدوجہد کرنیوالوں کیلیے بھی حوصلے کا باعث بنا۔
گورنرپنجاب کاکہنا تھا کہ ڈاکٹرعباد نے بحثیت گورنرسندھ اورملک کیلیے گراں قدرخدمات انجام دیں۔کراچی سمیت سندھ میں امن وامان کے حوالے سےڈاکٹرعباد نے یادگارکام کیے۔ڈاکٹرعشرت العباد کی سیاست میں واپسی نیک شگون ہے۔