پنجاب حکومت نے تھریMPO میں توسیع کی تجویز مسترد کر دی

پنجاب کابینہ نے الیکشن کے موقع پر تھری ایم پی او کے نفاذ کی تجویز مسترد کرتے ہوئے 8 فروری کو آزادانہ الیکشن کرانے کا اعلان کر دیا ہے۔پنجاب حکومت کے ترجمان عامر میر نے تصدیق کی ہے کہ پنجاب کابینہ نے صوبے میں تھری ایم پی او کے نفاذ میں 3 ماہ کی توسیع کی تجویز مسترد کر دی ہے۔عامر میر کے مطابق 8 فروری کو غیر جانبدارانہ اور آزادانہ الیکشن کے انعقاد کو یقینی بنایا جائے گا، تھری ایم پی او کا نفاذ سیاسی جماعتوں اور انکے امیدواروں کی الیکشن مہم میں رخنہ ڈالنے کا سبب بن سکتا ہے۔انھوں نے کہا کہ الیکشن میں لیول پلئینگ فیلڈ کی فراہمی نگران حکومت کا فرض ہے، اسی لیے تھری ایم پی او کے نفاذ کی تجویز مسترد کر دی گئی ہے، تھری ایم پی او کے نفاذ کی تجویز کو کابینہ نے اتفاق رائے سے مسترد کیا۔

Back to top button