لاہور کے مختلف علاقوں میں بارش اور ژالہ باری، موسم خوشگوار ہو گیا

صوبائی دارالحکومت لاہور کے مختلف علاقوں میں بارش اور ژالہ باری کے باعث موسم خوشگوار ہو گیا، جبکہ گرمی کی شدت میں واضح کمی دیکھنے میں آئی ہے۔

image 52

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کے مختلف حصوں خصوصاً جیل روڈ، مال روڈ، دھرمپورہ، گڑھی شاہو، شملہ پہاڑی اور اس کے اطراف میں بارش کے ساتھ ژالہ باری بھی ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد ٹھنڈی ہوائیں چلنے لگیں۔ بارش کے بعد درجہ حرارت میں نمایاں کمی واقع ہوئی، جس سے شہریوں نے گرمی کی شدت میں سکھ کا سانس لیا ہے۔ موسم خوشگوار ہونے پر لوگوں کی بڑی تعداد نے باہر نکل کر ٹھنڈے موسم کا لطف اٹھایا۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بھی ہلکی بارش کا امکان موجود ہے، جس سے موسم کی شدت میں کمی متوقع ہے۔

Back to top button