رجب بٹ نے شہری پر تشدد کرنے کےبعد معافی مانگ لی

معروف یوٹیوبر رجب بٹ نے لاہورمیں ایک عام شہری کو سر عام تشدد کا نشانہ بنانےکےبعد معافی مانگ لی۔
رجب بٹ کی شہری کو سڑک پرتشدد کا نشانہ بنانےکی ویڈیو دو روز قبل وائرل ہوئی تھی، جس میں انہیں شہری کو کار میں گھس کر مارتے دیکھا گیا۔
وائرل ہونےوالی مختصر ویڈیو لاہور کی تھی، جس میں رجب بٹ کو کار میں سوار شہری کو تشدد کا نشانہ بناتے دیکھا گیا جب کہ یوٹیوبر کےساتھی انہیں روکنےکی کوشش کرتے دکھائی دیے۔
یہ واضح نہیں ہوسکا کہ ویڈیو کتنی پرانی تھی، تاہم ویڈیو وائرل ہونے کے بعد رجب بٹ کی جانب سے شہری سے معافی مانگے جانےکی ویڈیو بھی سامنے آگئی۔
رجب بٹ کی جانب سےتشدد کا نشانہ بنائے گئے مبینہ شہری کے ساتھ معافی کی ویڈیو شیئر کی گئی، جس میں نوجوان شہری خاموش بیٹھےدکھائی دیے۔
فضاؤں سے آؤ گے تو ہوا میں اڑا دیں گے،افتخارٹھاکر کابھارت کوپیغام
معافی کی ویڈیو میں رجب بٹ نےنوجوان کا نام شایان بتایا اور یہ بھی بتایا کہ ان کے درمیان کچھ غلط فہمی ہوگئی تھی، جس وجہ سےمعاملہ خراب ہوا۔
یوٹیوبر نےمعافی کی ویڈیو میں بتایا کہ کچھ ان کی غلطی تھی، کچھ شایان کی غلطی تھی لیکن اب دونوں کے درمیان معاملات ٹھیک ہوچکے ہیں اوران میں صلح ہوچکی ہے۔
ویڈیو میں انہوں نےنوجوان سےمعافی بھی مانگی اور کہا کہ وہ شہری کی دل آزاری پر معافی کے طلب گار ہیں۔
مذکورہ ویڈیو سےچند دن قبل بھی رجب بٹ کو اپنے فیملی ولاگ پر تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا، جس میں مبینہ طور پر انہوں نے اہلیہ کے مقابلےبہن کو زیادہ اہمیت دی تھی۔
فیملی ولاگ کےڈنر کے دوران رجب بٹ نے ہوٹل کے کھانوں کا ذائقہ چیک کرنے کے لیے اہلیہ کے بجائے بہن کو دعوت دی تھی، جس پرصارفین نےان پر اہلیہ کو نظر انداز کرنے کا الزام لگایا تھا۔
اس سےقبل بھی رجب بٹ متعدد تنازعات کا شکار رہ چکے ہیں جب کہ انہیں فیملی ولاگز پر بھی تنقید کا سامنا رہتا ہے۔