راکھی ساونت کا پاکستان میں شادی کا اعلان، دلہا کا نام بتا دیا

تنازعات کے باعث خبروں میں رہنے والی 46 سالہ بالی وڈ اداکارہ راکھی ساونت نے پاکستان میں شادی کا اعلان کردیا اور دولہا کا نام بھی بتا دیا۔

راکھی ساونت کا کہنا تھاکہ پاکستان دورے کے دوران مجھے شادی کے کئی پرپوزل ملے ہیں، سب نے دیکھا پچھلی 2 شادیوں میں ہراساں کیا گیا اور مجھے اب ایک پرپوزل کا انتخاب کرنا ہی ہے۔

انہوں نے اپنے ہونیوالےدلہے سے متعلق بتایا کہ ان کا نام ڈوڈی خان ہے، وہ اداکار اور پولیس آفیسر ہیں، پاکستان سے بہت رشتے آئے ہیں اور انہوں نے خود مجھے پرپوز کیا ہے لیکن میں نے انہیں چنا ہے۔

تاہم ڈوڈی خان کی انسٹاگرام آفیشل اکاؤنٹ سے پولیس آفیسر ہونے کی تصدیق نہیں ہوتی کیونکہ انہوں نے اپنی بائیو میں اداکار لکھا ہے اور ان کی شیئر کردہ ویڈیوز میں وہ ایک ڈرامے میں پولیس افسر کے کردار میں نظر آ رہے ہیں۔

شادی کے حوالے سے راکھی نے مزید کہا کہ اسلامی طریقے کے مطابق پاکستان میں شادی کروں گی، استقبالیہ بھارت، ہنی مون سوئٹزرلینڈ اور دبئی میں رہائش رکھوں گی۔

 راکھی ساونت کا کہنا تھاکہ کئی پاکستانی اور بھارتی جوڑے شادی کرکے دبئی اور امریکا میں ہنسی خوشی رہ رہے ہیں، اس طرح کی شادی سے دونوں ممالک میں امن و بھائی چارہ قائم ہوتا ہے، بھارتی اور پاکستانی ایک دوسرے کے بغیر کچھ نہیں کر سکتے، مجھے پاکستانی پسند ہیں اور وہاں میرے مداح بھی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ بھارت، پاکستان، چین اور بھوٹان یہ سب کیا ہوتا ہے، یہ دل کسی ملک کو نہیں دیکھتا یہ صرف انسان کو دیکھتا ہے اور یہ دل پیار اور نیک انسان کیلئے دھڑکتا ہے۔

Back to top button