پی ٹی آئی کو اسلام آباد میں جلسے کی اجازت مل گئی

اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے پی ٹی آئی کو ترنول چوک اسلام آباد میں جلسہ کرنے کی اجازت دے دی، این او سی جاری ہونے کے بعد اسلام آباد ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی رہنما عامر مسعود مغل کی درخواست نمٹا دی۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس بابر ستار نے کیس کی سماعت کی، دوران سماعت سرکاری وکیل نے عدالت کو بتایا کہ تحریک انصاف کو ترنول چوک کے پاس 6 جولائی کو جلسہ کرنے کی اجازت دے دی ہے۔
پنجاب میں آٹے کی قیمت میں80 روپے تک کمی کا اعلان
اس پر درخواست گزار کے وکیل شعیب شاہین نے کہا کہ 26 جون کو عدالتی حکم پر درخواست گزار کی ڈپٹی کمشنر سے ملاقات ہوئی، ڈپٹی کمشنر نے این او سی جاری کرنے کا کہا۔
بعد ازاں عدالت نے این او سی جاری کرنے پر درخواست نمٹادی۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی عمر ایوب نے کہا تھا کہ 6 جولائی کو اسلام آباد میں تاریخی جلسہ کریں گے۔
