پورے خلوص نیت سے مذاکرات کو کامیاب کرنا چاہتے ہیں : رانا ثنا اللہ

وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ کا کہنا ہےکہ پورے خلوص نیت سے مذاکرات کو کامیاب کرنا چاہتے ہیں، جب تک ہم سرجوڑ کر نہیں بیٹھیں گے مسائل حل نہیں ہوں گے۔

لاہور میں خواجہ محمد رفیق شہید کے 52ویں یوم شہادت پر منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ نے کہا کہ جن ایوانوں سے ملک ڈیفالٹ ہونے سے بچا ہےہم وہاں موجود ہیں ہم اپنے معاملات کو درست کرنےکی کوشش کریں گے،ہم نے سیاسی نقصان برداشت کر کے ملک کو دیوالیہ ہونے سےبچایا۔

سینئر رہنما مسلم لیگ ن رانا ثناء اللہ نے کہا کہ ہمارے خلاف جھوٹے مقدمات قائم کیےگئے،آپ نے بھی بےشمار مقدمات کیے۔ضروری ہےجو غلطیاں ہوئیں انہیں تسلیم کیا جائے، بے نظیر بھٹو اور نواز شریف نےبھی غلطیوں کو تسلیم کیا۔

رانا ثنا اللہ نے کہا کہ جن کی جانب سے جواب آنا چاہیےتھا کیا ان کی جانب سے جواب آیا؟ 26 نومبر 2024 کےبعد سیاسی مخالفین کے رویوں میں تبدیلی آئی۔ 70 سال کے بحران 70 دن میں ختم نہیں ہوسکتے۔عدم برداشت کا رویہ پاکستان کی سیاست کےلیے سخت نقصان دہ ہے۔سیاسی مسائل کا حل مذاکرات اور مکالمےسے ہی ممکن ہے۔

ان کا کہنا تھاکہ ہر ملک میں بحران ہوتےہیں،پاکستان میں بھی ہیں۔کیا بحرانی کیفیت کےذمہ دار وہ لوگ نہیں جو بیٹھنےکو تیار نہیں؟آج کی بات کسی کو تسلیم کرانی ہےتو کل کی بات کو بھی تسلیم کر لیا جائے۔اگر اپنا سچ مجھ سے منوانا چاہتےہیں تو میرا سچ بھی تسلیم کرو۔پاکستان میں بحرانوں کی صورت ایک حد تک پہنچ گئی ہے۔

رانا ثنااللہ نےکہا کہ ملک کو بحران میں دھکیلنےوالوں نے جاتےجاتے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم کیں اور ایسا کرنا ملک کو دیوالیہ کرنےکی جانب آخری دھکاتھا۔

پاکستان ریموٹ کنٹرول جہموریت سے آگےنہیں بڑھ سکتا : سعد رفیق

رہنما مسلم لیگ ن رانا ثناء اللہ نےکہا کہ بحرانوں میں کمی کےلیے مل بیٹھ کر بات کرنی چاہیے،میثاق جمہوریت میں کمی،کوتاہی،غلطی کو تسلیم کیاگیا۔ اب بھی ماضی میں ہونےوالی غلطیوں کا اعتراف کرناچاہیے۔نوازشریف جیسا لیڈر ملکی ترقی کا ضامن ہے۔

پورے خلوص نیت سے مذاکرات کو کامیاب کرنا چاہتےہیں،جب تک ہم سرجوڑ کر نہیں بیٹھیں گے مسائل حل نہیں ہوں گے۔پی ٹی آئی والے کہتےہیں ہمارے خلاف جھوٹے مقدمات قائم کیےگئے،ضروری ہےجو غلطیاں ہوئیں انہیں تسلیم کیاجائے، بے نظیر بھٹو اور نواز شریف نے بھی غلطیوں کو تسلیم کیا۔نواز شریف، عمران خان اور آصف زرداری مذاکرات کےلیے بیٹھ جائیں تو مسائل حل ہوجائیں گے۔

Back to top button