رینجرز اور سی ٹی ڈی نے مشترکہ خفیہ کارروائی سے فتنہ الخوارج کے 3 مطلوب دہشتگرد وں کو گرفتار کرلیا

رینجرز اور سی ٹی ڈی نےکراچی میں خفیہ اطلاعات پر کارروائیاں کرتے ہوئےفتنہ الخوارج کے 3 مطلوب دہشتگردوں کو گرفتار کر لیا۔
ترجمان سندھ رینجرزکا بتانا ہے کہ کورنگی کے علاقے مہران ٹاؤن میں خفیہ اطلاع پر کارروائی کر کے فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے3 انتہائی مطلوب دہشت گرد گرفتار کیا گیا، گرفتار ملزمان کےقبضے سے اسلحہ اور دھماکا خیز مواد بھی برآمد ہوا۔
سندھ رینجرز کے ترجمان کےمطابق ملزمان کا تعلق فتنہ الخوارج کمانڈر رومان رئیس اور اسلام دین گروپ سے ہے، ملزمان عسکری تربیت یافتہ ہیں، ملزمان کو فتنہ الخوارج کے کمانڈر نے بھتا وصولی، ٹارگٹ کلنگ اور دہشتگردی کے لیےکراچی بھیجا تھا۔
بھارت بی ایل اے کو پاکستان میں خونریزی کا پیسہ دیتا ہے : خواجہ آصف
ترجمان سندھ رینجرز نےبتایا کہ ملزم نعمت اللہ نے اعتراف کیا ہےکہ وہ فتنہ الخوارج کا انتہائی سرگرم رکن ہے، ملزم 2018 میں فتنہ الخوارج مفتی نورولی گروپ میں شامل ہوا، ملزم نے افغانستان سےعسکری تربیت حاصل کی اور خیبر پختونخوا میں دہشتگرد کارروائیوں میں ملوث رہا، 2019 میں دہشت گردی کی کارروائی کےدوران گرفتار ہو کر جیل بھی جا چکا ہے۔
گرفتار ملزم نور محمد 2022 میں فتنہ الخوارج اسلام الدین کے گروپ میں شامل ہوا،ملزم نورمحمد بھتا وصولی،ٹارگٹ کلنگ اور دہشت گردی کے لیے منصوبہ بندی کر رہا تھا جبکہ ملزم نور محمد نےاکثر اہم مقامات کی ریکی بھی کر رکھی تھی۔