رؤف حسن کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا

جوڈیشل مجسٹریٹ شبیر بھٹی نے پی ٹی آئی کے سیکرٹری اطلاعات رؤف حسن کو جوڈیشل ریمانڈ پرجیل بھیج دیا۔

سیکرٹری اطلاعات پی ٹی آئی رؤف حسن کےخلاف پیکا ایکٹ کے تحت کیس کی سماعت جوڈیشل مجسٹریٹ شبیر بھٹی نے کی۔ دوران سماعت ایف آئی اے پراسیکیوٹر نے کہا کہ ٹیکنیکل رپورٹ موصول ہوئی ہے، تمام ملزمان ایک دوسرے سے رابطے میں تھے۔

9 مئی : بشری بی بی جی ایچ کیو حملے سمیت 11 مقدمات میں ملزمہ نامزد

 

پی ٹی آئی کے  وکیل بیرسٹر علی ظفر نےکہا کہ رؤف حسن اور دیگر کا 7 روز کا جسمانی ریمانڈ مکمل ہوچکا ہے، رؤف حسن کی طبیعت ٹھیک نہیں، چیک اپ کرایاجائے۔ایف آئی اے پراسیکیوٹر نے رؤف حسن کے مزید 5روز کےجسمانی ریمانڈ کی استدعا کی۔پیکا ایکٹ کی خصوصی عدالت نے رؤف حسن کےمزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کردی۔

Back to top button